27 اکتوبر 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتیلوف نے کہا ہے کہ شام کے مسلح باغیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ابنا: گنادی گاتیلوف نے روسی خبررساں ایجنسی " ایتارتاس " کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام کے مسلح باغیوں نے بحران شام میں اضافہ کرنے کی غرض سے شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے اخضر ابراہیمی کی طرف سے پیش کی گئي جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے مغربی ممالک پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دمشق میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں اور جنگ بندی سے متعلق روس کی مجوزہ قرارداد کی منظوری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مغربی ممالک نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی مخالفت کی ہے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ جمعہ کو شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا گيا تھا لیکن اسی دن شام مخالف دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئي کاروائياں انجام دیں۔
.....
/169