26 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ ایرانی چینلوں کی نشریات کو بند کرنے کی وجہ حق بات کی تشہیر سے دشمنوں کا خوف ہے۔

ابنا: سید محمد حسینی نے بعض ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات منقطع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حق بات کی تشہیر سے دشمنوں کے خوف کی وجہ سے کیا گيا ہے اور اس کا ہدف ایرانی خبروں کا بائیکاٹ کرنا ہے۔انہوں نےدشمنوں کے اہداف کے طور پر ایرانیوں کے طرز زندگی میں تبدیلی اور سافٹ وار کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار لوگوں کے طرز زندگي میں تبدیلی کے ساتھ ایران اور اسلام پر حملہ کرنا دشمن کا مقصد ہے اور اسی وجہ سے ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے نیز اب پہلے سے زیادہ ثقافتی کام بھی انجام دینے چاہئيں۔

واضح ر ہے کہ یوٹیل سیٹلائٹ کمپنی نے یورپ کے دباؤ میں پندرہ اکتوبر سے ایران کے ٹی وی چینلوں کے پروگراموں کو ہارٹ برڈ سیٹلائٹ سے نشر کرنا بند کردیا ہے۔
.....

/169