25 اکتوبر 2012 - 20:30

انگلستان کے دسیوں ہزار افراد برطانوی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ابنا: انگلستان کے دسیوں ہزار افراد حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ مظاہرہ لندن کے ہایڈ پارک میں اختتام پذیر ہو گا۔مخالفین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی رفاہی سہولیات کو کم کرنے کی سیاست کا خاتمہ کرے اور ایسی پالیسیاں بنائے کہ جو معاشرے کی ترقی کا باعث بنیں۔تاجروں کی یونین نے کہا ہے کہ پورے انگلستان کے مزدوروں اور کارکنوں کو اس مظاہرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ اس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی سخت فیصلے کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب تاجروں کی یونین کے سربراہ برنڈن باربر نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اقتصادی سختیوں کی سیاست قابل شکست ہے۔یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں ۲۵لاکھ افراد بیروز گار ہیں۔...../169