ابنا: سی این این کے سابق نامہ نگارآمبر لائن نےروسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے انکشاف کیا ہے کہ بحرینی حکومت نے سی این این کو بحرینی عوام کےانقلاب کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر رشوت ادا کی ہے۔ نامہ نگار کے مطابق میں نے 6 ماہ قبل بحرین کے حالات پر ایک مستند فلم تیار کی جس کے بڑے حصہ کو نشرکرنے سے روک دیا گیا، اس نے کہا کہ سی این این میں رپورٹوں میں تبدیلی لانا ممنوع ہے لیکن بحرین کے سلسلے میں یہ مسئلہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔ سی این این کےسابق نامہ نگار کے مطابق حکومتوں کی جانب سے خریدی کئی رپورٹیں جنھیں اصطلاح میں ڈکٹیٹروں کے پروپیگنڈے سے تعبیرکیا جاتا ہےان میں بحرینی رپورٹوں کو بحرین کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے حق میں نشرکیا جاتا ہے اس نے کہا کہ اگر چہ یہ اقدام غیراخلاقی اقدام ہے لیکن اس سے قبل سی این این نے جارجیا اور قزاقستان کےبارے میں بھی ایسی رپورٹیں شائع کی ہیں۔...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359856
سی این این کے سابق نامہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ بحرینی حکومت نے سی این این کو بحرینی عوام کےانقلاب کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر رشوت ادا کی ہے۔