25 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے عیدالاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور او آئی سی کے سکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی ہے –

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی ذرائع کے مطابق صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے آج عیدالاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور او آئی سی کے سکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے نام الگ الگ پیغامات میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص مسلم اقوام کے مابین تعلقات کی توسیع ،دنیا میں انصاف اور امن و امان کی برقراری  نیز مظالم اور نسلی تشدد کے خاتمے کی توقع ظاہر کی–واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت متعدد اسلامی ممالک میں کل عید الاضحی ہے -...../169