24 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے عید الاضحی کے موقع پر شام میں جنگ بندی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چورکین عید الاضحی کے موقع پر شام میں جنگ بندی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کے شام کے امور میں نمائندے اخضر ابراہیمی کی اس تجویز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جس میں اخضر ابراہیمی نے شام میں عید الاضحی کے موقع پر 4 دن کی فائر بندی کی تجویز پیش کی تھی اخضر ابراہیمی کی تجویز کو شامی حکومت نے بھی قبول کرلیا ہے۔ ذرائ‏ کے مطابق مغربی اور بعض عرب ممالک کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں نے ابھی اس تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔
.....
/169