22 اکتوبر 2012 - 20:30

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹر نیشنل کے دو سینئر ارکان ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر ہیں۔

ابنا: انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے دو سینئر ارکان ان دنوں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے دورے کے دوران سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مزاحمتی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے مقامی کارکنوں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ان ملاقاتوں میں حراستی اموات ، گم شدگيوں اور ٹارچر کیسوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گيا۔واضح ر ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے اہلکاروں نے اس سے پہلے بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کیا تھا اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنے پہلے دورۂ کشیمر کی جو رپورٹ پیش کی تھی اس پر حکومت ہندوستان نے سخت اعتراض کیا تھا ۔

.....

/169