ابنا: انسانی حقوق کے امور میں روس کے مختارنمائندے "کنسٹانٹین ڈولگوف" نے امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ملک اور دنیا کے دوسرے ممالک کے عوام کی جاسوسی کرتے ہیں –
ڈولگوف نے روسی پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکی شہریوں اور اس ملک میں مقیم دوسرے ممالک کی جاسوسی کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ملکی قوانین کے مطابق خفیہ ادارے بغیر کسی عدالتی حکم کے امریکی شہریوں اور اس ملک میں مقیم دوسرے ممالک کے شہریوں کی جاسوسی کرنے اور انکے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں -
ڈولگوف کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اکثرغیرملکی باشندے ،خفیہ اداروں کی جانب سے استراق سمع کے نشانے پر ھیں اور انہیں کسی بھی ثبوت کے بغیر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا جاتا ہے -
.....
/169