ابنا: سلیمان فرنجیہ نے آج لبنان کی حالیہ جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ چودہ مارچ گروہ لبنان کےخفیہ ادارےکےسربراہ وسام الحسن کےخون کے سہارے اقتدار تک پہنچناچاہتاہے۔فرنجیہ نےمزیدکہاکہ لبنان کی سیاسی جماعتیں سابق وزیراعظم رفیق حریری کےقتل کےبعددوہزارپانچ کےسیناریو کے دہرائے جانے کی اجازت نہيں دیں گي جس کےسہارےچودہ مارچ گروہ اقتدار تک پہنچا تھا۔لبنان کی المردہ پارٹی کےسربراہ نے نجیب میقاتی حکومت کے برقرار رہنے پر تاکیدکرتےہوئےکہاکہ میقاتی حکومت کاوجود لبنان میں استحکام کاباعث ہے۔ایک اور رپورٹ کےمطابق بیروت میں ہونےوالی تازہ ترین جھڑپوں میں کم سےکم پانچ افراد ہلاک ہوگئےہيں۔لبنان کےسیکورٹی ذرائع نےبتایاکہ طریق جدیدہ علاقےمیں ہونےوالی جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہوگئےہيں۔واضح رہے کہ کل بیروت کےمختلف علاقوں میں حکومت کےحامیوں اورمخالفین کےدرمیان ہونےوالی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اورکئي زخمی ہوگئےتھے۔قابل ذکرہے کہ جمعہ کےدن لبنان کےخفیہ ادارےکےسربراہ وسام الحسن کےقتل کےبعدلبنان میں کشیدگی بڑہ گئي ہے۔
.....
/169