21 اکتوبر 2012 - 20:30

انسانی حقوق کے امور میں سرگرم ایک غیرسرکاری تنظیم نے اعلان کیا کہ کویت میں کل ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران کم از کم 100 مظاہرین زخمی ہوگئے-

ابنا: کویت سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے نئے قانون کے خلاف گذشتہ روز ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس تشدد میں ایک سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے – اس موقع پر پولیس نے ولید طباطبایی سمیت کئی اسلام پسند احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا –اس سے قبل کویت کے 9 سیاسی گروپوں نے ایک بیان جاری کرکے انتخابات کے نئے قانون کی مخالفت کی تھی –کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے انتخاباتی نظام کو ناقص قراردیتے ہوئے اس میں تبدیلی کرنے کا حکم دیا تھا – مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ،انتخابات میں حکومت کی مداخلت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے -......./169