21 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 14 مارچ دھڑے نے شہید وسام الحسن کی شہادت کے واقعے سے ناجائز فائدہ اٹھاکر حکومت شام کو ملزم ٹہرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی رکن پارلیمان خالد العبود نے اتوار کے روز العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں جب لبنان کے حالات کافی نازک ہوچکے تھے دشمن نے رفیق حریری کو قتل کرکے ان کے قتل سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور شام کو مورد الزام ٹہرایا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک سازش تھی اور آج وہی لوگ شہید وسام الحسن کی شہادت کے بہانے ایک بھر شام پر ان کے قتل کا الزام لگانے کے لئے کوشاں ہیں اور حکومت شام وسام الحسن کے قتل کی سازش نیز اس قتل کی ذمہ داری شام پر عائد کرنے کی سازش کی شدید مذمت کرتی ہے۔انھوں نے کہا: جن لوگوں نے الحریری کے قتل میں شام کو ملوث قرار دینے کی کوشش کی تھی کچھ عرصہ بعد حکومت شام سے معافی مانگنے پر مجبور ہوئے کیونکہ انھوں نے الحریری کے خون کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا تھا۔انھوں نے کہا: لبنان کے ان ہی لوگوں کو آج شہید وسام الحسن کے خون کی ضرورت تھی تا کہ چور دروازے سے ایک بار پھر ایوان اقتدار پر قابض ہوجائیں۔

.....

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

 لبنان پر بھی مغرب و اسرائیل نواز دہشت گردوں کا حملہ/ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوششیں ناکام