21 اکتوبر 2012 - 20:30

فلسطین کی عوامی مزاحمت تحریک نے یورپی یونین کی ہدایت پر ہاٹ برڈ سیٹلائٹ چینل کی بعض ایرانی ٹی وی چینلز پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی عوامی مزاحمت تحریک کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کی ہدایت پر یوٹیل کمپنی کے تحت کام کرنے والے ہاٹ برڈ سیٹلائٹ سے ایرانی چینلز العالم اور پریس ٹی وی پر پابندی پر احتیاج کرتے ہوئے اس اقدام کو صہیونی مفادات اور امریکی مقاصد کی خدمت قرار دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: یورپی یونین، امریکہ اور صہیونی دشمن ان چینلوں پر پابندی کے براہ راست ذمہ دار ہیں جو فلسطین کاز کی خدمت کررہے ہیں۔
فلسطینی مزاحمت تحریک نے ہاٹ برڈ سے ایرانی چینلز کو حذف کئے جانے کے یورپی اقدام کو بیان کی آزادی سمیت مغرب کی تمام مکارانہ نعروں سے متصادم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
.....

/169-110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

یورپ میں ایرانی چینلز پر پابندی؛ کیا بیان کی آزادی ڈھونگ ہے