اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العالم نیٹ ورک نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ آل حلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے ان عوام کو جنگی گولیوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی جنہوں نے العکر کے عوام کے اشیائے خورد و نوش اور دوائیں پہنچانے کی کوشش کی تھی۔اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے قافلے کے شرکاء کو ـ جو کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں ساتھ لائے تھے ـ زہریلی گیسوں کا نشانہ بنایا۔العکر کے عوام گذشتہ بدھ کے روز سے آل خلیفہ کی فورسز کے توسط سے شدید غذائی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں اور انھوں نے پورے بحرین کے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔
.....
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بحرین:آل خلیفہ نے دنیاکی آنکھوں ميں آنکھیں ڈال کر "العکر" کا غذائی محاصرہ کرلیا ہے