ابنا: بریگيڈیر حسین ذوالفقاری نے آج تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے سرحدی محافظوں نے ہفتے کے دن دہشتگردانہ کارروائياں انجام دینے کی غرض سے افغانستان سے ایران میں داخل ہونے والے دہشتگرد گروہ جند الشیطان کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔حسین ذوالفقاری نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ جند الشیطان اس رکن کا رابطہ ایران میں فریب خوردہ افراد کے ساتھ برقرار کرنا چاہتا تھا تاکہ ان سے دھماکہ خیز مواد حاصل کرتا ۔ یہ شخص غیر ایرانی شہریت کے ساتھ ایران کی سرزمین میں داخل ہوتا تھا۔ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہےکہ کہ بعض دہشتگرد گروہ یورپی طاقتوں خصوصا امریکہ ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی حمایت کے ساتھ ایران کے بعض جنوب مشرقی علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں ۔
.....
/169