20 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے مسلمانوں نے آج ایک کانفرنس میں توہین آمیز امریکی فلم کی مذمت کی ہے۔

ابنا: پاکستانی مسلمانوں نے آج ایک کانفرنس بلائي جس میں پیغمبر اکرم [ص] کی شان میں گستاخی پر مبنی امریکہ میں تیار کی جانے والی فلم اور فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک سے امریکہ اور فرانس کےسفیروں کے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا گيا۔اس کانفرنس کے شرکاء نے امریکہ ، اسرائیل اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ اگر امریکہ اور یورپ میں ہولوکاسٹ کا انکار جرم ہے تو یورپ والوں نے اسلام کی توہین پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے اور وہ اس فلم کو ریلیز کرنے والوں کو کیفرکردار تک کیوں نہیں پہنچا رہے ہیں ۔ کانفرنس کے شرکاء نے فرانسیسی کارٹونسٹ کو سزا دیۓ جانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ صہیونی اور امریکی اچھی طرح جان لیں کہ مسلمان کسی اور توہین کو برداشت نہیں کریں گے۔

.....

/169