ابنا: سویڈن میں غزہ کے محاصرہ کے خلاف سرگرم عمل تنظیم کی ترجمان ویکٹوریا اسٹرینڈ نے فرانس پریس کو بتایا ہے کہ سویڈش جہاز جو غزہ کے لئے امداد لے کر جارہا ہے اس پر صہیونیوں نے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کا ایک جہاز سویڈش جہاز کے قریب سے گذرا۔ سویڈش جہاز میں غزہ کے لئے ہزاروں ٹن امدادی سامان اور سترہ امدادی کارکن سوار ہیں۔ اس جہاز نے یورپ کے مختلف شہروں میں رک کر عوام کو غزہ کے عوام کے مسائل سے آشنا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ صہیونی ریاست نے سویڈش امدادی جہاز کو روکنے کے لئے اپنے بحری کمانڈوز کو الرٹ کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی صہیونی ریاست نے ترکی کے امدادی جہاز مرمرہ پرحملہ کیا تھا جس میں نو امدادی کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔
.....
/169