19 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی فوج کی ایک بکتربند گاڑی غزہ کے سرحدی علاقے کے قریب دھماکے سے تباہ ہوگئی ہے –

ابنا: صہیونی میڈیا نے آج اپنے فوجی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ کی سرحد کے قریب دیر البلح کے مشرق میں ہونیوالے ایک بم دھماکے میں فوج کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس دھماکے میں سرحدی دیوار کو بھی نقصان پہونچا-ادھر صہیونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے سوئیڈن سے آنیوالے بحری جہاز کو روکنے کےلئے اپنے جنگی بحری جہازوں کو الرٹ کرکے اسے روکنے کا حکم جاری کیا ہے.شٹل نامی سوئیڈن کا بحری جہاز غزہ کے عوام کےلئے کئی ہزار ٹن امدادی سامان لیکرجون کے مہینے سے غزہ کی طرف رواں دواں ہے۔

.....

/169