19 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صوبہ بدخشان سے جرمن فوجیوں نے انخلاء کردیا ہے۔

ابنا: افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان میں تعینات جرمن فوجیوں نے اپنے اڈے افغاں فوجیوں کے حوالے کردئیے ہیں ۔ اس وقت افغانستان میں پانچ ہزار جرمن فوجی تعینات ہیں ۔ بتایا جاتا ہےکہ دوہزار چودہ تک امریکہ اور نیٹو کے فوجی افغانستان سے نکل جائيں گے۔ افغانستان پر امریکہ اور نیٹو کے گیارہ سالہ قبضے کے باوجود بھی اس جنگ زدہ ملک میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے ۔ افغان عوام کا کہنا ہے کہ ان کی تمام مشکلات کا سبب بیرونی افواج بالخصوص امریکی فوجیں ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان پر امریکہ اور نیٹو کے قبضے کے بعد سے اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

.....

/169