17 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے مختلف علاقوں میں غیرملکی افواج پر طالبان کے تازہ حملوں میں 7 غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان نے پکتیا میں کل ہونیوالے حملے میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے -

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج کہا کہ صوبۂ کاپیسا کے تگاب ضلع کے کاجوی علاقے میں امریکی فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جسکے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے –ادھر طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی افغانستان کے جنوب میں مزید پانچ غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ کل رات صوبۂ قندہار کے خاکریز ضلع کے " مہترلام " علاقے میں طالبان نے غیرملکی افواج کے ایک ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں تین غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے –قاری یوسف احمدی نے مزید کہا کہ قندہار کے شاولی کوٹ میں بھی اسی طرح کے ایک اور حملے میں مزید دو غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے -ادھر پریس ٹی وی کی آجکی رپورٹ کے مطابق  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے پکتیا میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایئر بیس پر لینڈ کرنے والے تھے۔ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغان سیکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کو منتقل کیا جارہا تھا جو گزشتہ روز کار بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مجاہد  نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹروں کو گرانے کے بعد طالبان  ایئر بیس کے اندر داخل ہونے لگے تو اتحادی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوگئیں۔

.....

/169