ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کویت کے اخبارات و جرائد کے مدیروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس کی سلامتی علاقے کی تمام قوموں سے تعلق رکھتی ہے، کہا کہ دشمن علاقے میں اختلافات پیدا کر کے اپنی موجودگی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ہمیشہ اپنے زیرکنٹرول میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ انہوں نے علاقے کے ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں کسی بھی قسم کی بدامنی یقینی طور پر علاقے کے تمام ممالک کے نقصان میں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی اور امریکی بعض مواقع پر دھمکی آمیز بات کرتے ہیں اور ایران بھی ان دھمکی آمیز باتوں کا جواب دیتا ہے کیونکہ اگر ہم صیہونیوں کو جواب نہ دیں تو وہ علاقے کی قوموں کے گھروں کے اندر داخل ہونا چاہتے ہیں اور یہ جواب درحقیقت علاقے کی سلامتی کے لیے ہے۔صدر مملکت نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ آج ایٹمی مسئلہ ملت ایران کے ساتھ دشمنی کے لیے ایک بہانے میں تبدیل ہو چکا ہے، کہا کہ ملت ایران کے ساتھ دشمنی ایک تاریخی غلطی ہے کیونکہ وہ ملت ایران کو نہیں جانتے ہیں اس ملت کی تاریخ سات ہزار سال پرانی ہے اور جن لوگوں نے ملت ایران کو تاریخ سے حذف کرنے کے لیے انتہائی کوششیں کیں وہ خود تباہ و برباد ہو گئے اور ملت ایران بدستور باقی ہے۔
.....
/169