17 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایروناٹیکس ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین جدید ترین ڈرون طیارے بنارہے ہیں ۔

ابنا: منوچہرمتکی نے کہا کہ آئندہ دو تین برسوں میں ہم اپنے جدید ترین ڈرون کی رونمائي کریں گے جو لمبے فاصلوں تک پرواز کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ڈرون طیارہ دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین ہلکے، متوسط اور نیم سنگين ہیلی کاپٹر بنانے میں بے پناہ توانائیوں کے حامل ہیں اور ان تینوں نوعیت کے ہیلی کاپٹر برآمد کئےجارہے ہیں۔ 

.....

/169