16 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے آج کم ازکم دس امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے –

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج کہا کہ طالبان نے گیان ضلع کے " مانی کنداہ " علاقے میں الگ الگ حملوں میں امریکی فوج کے تین ٹینکوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں مجموعی طور پر 9 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے اسی طرح افغانستان کے صوبۂ خوست کے صبری ضلع کے قریب ایک امریکی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہوگیا-طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبۂ غزنی میں طالبان نے پولیس کی ایک گاڑی کو دھماکے سے تباہ کیا جس میں سوار 9 اہلکار ہلاک ہوگئے -ادھر طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے قندہار کے میوند ضلع میں طالبان کی جانب سے افغان پولیس فورسز پر حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہونیوالے  اس حملے میں 4 افغان پولیس مارے گئے –نیٹو ذرائع نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے-

.....

/169