15 اکتوبر 2012 - 20:30

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں کی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونینوں کا اجلاس آج سے شروع ہوا ہے ۔

ابنا: اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آبی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں ۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس نشست میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں کے نشریاتی اداروں کے چھے سو حکام اور سربراہان شریک ہیں ۔ اس اجلاس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ کرنا اور سامراجی نشریاتی اداروں کی اجارہ داری کو ختم کرنا بتایا گيا ہے ۔ اس اجلاس کا افتتاح جنوبی کوریا کے صدر کی تقریر سے ہوا ۔ ایشیا اور بحرالکاہل کے نشریاتی اداروں کی یونین میں ساٹھ ممالک شریک ہیں اور تین بلین پانچ سو ملین افراد کو کوریج دیتی ہے ۔

....... /169