ابنا: عراق کے قبائلی عمائدین نے بغداد میں ایک اجلاس کے دوران اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کو فوری طور پر نکال باہر کرے ۔ اس اجلاس میں عراق کے قبائلی عمائدین نے دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے ایم کے او کا نام خارج کرنے کے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کا مقصد عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے ۔عراق کے ایک قبائلی سردار فرحان عگیلی نے اس اجلاس میں حالیہ تین عشروں کے دوران عراقی عوام پر منافقین کے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین کے ایک حصے پر قبضہ کر کے اسے اشرف چھاؤنی میں تبدیل کرنا عراقی عوام پر اس دہشتگرد گروہ کا ایک اور ظلم ہے ۔
.....
/169