12 اکتوبر 2012 - 20:30

ترکی کے لڑاکا طیارے ،شام کے مخالفین کی حمایت میں اس ملک کی فوج کے مدمقابل آگئے –

ابنا: ترکی کے این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام کے لڑاکا طیارے ، شام کے سرحدی شہر مارین کی فضائی حدود میں ایک دوسرے کے مدّمقابل آگئے –جنگ کےلئے ترکی کی حکومت کے حکم کے بعد اس ملک کی فوج نے شام کی سرحدوں پر 250 جنگی ٹینکوں کو تعینات کرنے کے علاوہ سرحدی ہوائی اڈوں پر 55 ایف 16 لڑاکا طیاروں کو بھی تعینات کردیا ہے  -ادھر ترکی کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ان اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ اس ملک میں علوی برادری نے بھی  شام کے خلاف معاندانہ رویّے کے خلاف جمعرات کو بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا -...../169