ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے جمعرات کي شب قزاقستان کے دار الحکومت آستانہ ميں ايراني سفارت خانے ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ترکي کے مابين پيدا ہونے والي کشيدگي کےاصل اسباب کا پتہ لگانا چاہئے اور دونوں ملکوں کو چاہئے کہ علاقے ميں تنازعہ بڑھنے کے انديشے کو دور کريں ـ انہوں نے کہا کہ ايران اس کشيدگي پر گہري نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ملکوں کے حکام سے اپيل کرتا ہے کہ في الفور اس کشيدگي کو دور کريںوزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نےکہا کہ علاقے کے ملکوں ميں جنگ اور اختلاف علاقے کي اقوام کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقے ميں امن و استحکام کي برقراري کے لئے اپني پوري کوشش کرے گا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے موجودہ بحران کے حل کے لئے مختلف ملکوں کے مذاکرات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ مذاکرات جاري ہيں ليکن شام کے عوام کو ہي اپني تقدير کا فيصلہ خود کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شام کے عوام پر دوسروں کے فيصلوں کو مسلط نہيں کيا جاسکتا.
.......
/169