11 اکتوبر 2012 - 20:30

واشنگٹن…امریکا نے کہاہے کہ سوات میں دہشت گردحملے کانشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کی منتقلی کیلئے ایرایمبولینس کی پیشکش برقرارہے۔

ابنا: واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریانولینڈنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار پاکستانی ہی ہیں۔ ملالہ پر حملے کے واقعے کے بعد امریکا پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس کی منتقلی کیلئے ایرایمبولینس کی پیشکش برقرارہے تاہم اس کافیصلہ ملالہ کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزکوکرناہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف کی گئی کوششوں پرگفتگوکی تھی۔دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف کام کررہے ہیں۔

.....

/169