8 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئي آر آئي بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ استقامتی معیشت کا نظام ایک ترقی پذیر اور جہادی نظام ہے جس میں پابندیوں کے دوران دشمنوں کی اقتصادی چالوں کا مقابلہ کرنے نیز نقصانات اور وابستگي سے بچنے کی تدبیریں کی جاتی ہیں ۔

ابنا: آئي آر آئي بی کے سربراہ نے آئي آر آئي بی کے ماہرین ، منصوبہ سازوں اور مدیروں کے اٹھائيسویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استقامتی معیشت کے اصول ، ایران کی معیشت کو منظم کرنے کی توانائي رکھتے ہیں اور طویل مدت میں ان کے مفید نتائج قلیل مدت پابندیوں کے برے نتائج سے بہت بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران آج کے حالات کو بھی سربلندی اور کامیابی سے سرکرلے گي اور دنیا کو جتلادے گي کہ وہ اپنی آزادی اور خود مختاری پر جو کہ اس کے شہیدوں کے خون کا ثمرہ ہے کسی طرح کا معاملہ نہیں کرتی ۔ قابل ذکرہے امریکہ کی سرکردگي میں مغربی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران پر غیر منصفانہ پابندیاں لگارکھی ہیں تاہم ملت ایران نے تمام تر ترقی ان ہی پابندیوں کے زیر سایہ کی ہے ۔ سامراج نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں لگادی تھیں ۔
.....
/169