ابنا: پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ہزاروں پاکستانی شہریوں نے ایک بہت بڑے مظاہرے میں شرکت کی ہے۔ اس مظاہرے میں 32 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس مظاہرے کا اہتمام تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے کیا ہے اس مظاہرے کا آغاز اسلام آباد سے ہوا ہے۔مظاہرین آج جنوبی وزیرستان کی طرف مارچ کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور اس کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرے۔یاد رہے کہ 2004ء سے لیکر اب تک امریکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں 320 ڈرون حملے کرچکا ہے اور ان ڈرون حملوں میں 3 ہزار سے زائد پاکستانی جان بحق ہوچکے ہیں.
.....
/169