ابنا: ایران کی قومی گیس کمپنی کےڈائرکٹر جواد اوجی نے رئفائنریوں میں گیس کی پیداوار میں اضافے کےلئے 5 بڑے منصوبوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک میں مشترکہ پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے – انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال گیس پائپ لائن کے مکمل ہونے اور ایران میں جنوبی پارس کے نئے گیس منصوبوں کی تیاری کے پیش نظر پاکستان کو گیس درآمد کا آغاز ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں ایران سے گیس کی برآمدات میں مزید اضافے کی خواہش ظاہر کی ہے اور دونوں ممالک کے مابین اس موضوع پر اتفاق کی صورت میں ایران پاکستان کو روزانہ 30 میلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرےگا-
.....
/169