ابنا: امریکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے زبردست مظاہرہ کرکے اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ۔ادھر جرمنی میں بھی اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق برلن میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم کی مذمت کی ۔ مظاہرے میں زیادہ تر نوجوان مسلمان شریک تھے اور انہوں نے ایسے کپڑے پہن رکھے تھے جن پر لکھا تھا " میں عاشق پیغمبراسلام ہوں.
.......
/169