ابنا: پاک کالونی کے نزدیک میوہ شاہ قبرستان سے دو نامعلوم نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ، پولیس نے نوجوانوں کو اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔اورنگی ٹاوٴن7نمبر اور چشتی نگر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے3افرادکو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چشتی نگرمیں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور الہدیٰ اور نہال اختر کے نام سے ہوئی ہے،جو متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن ہیں ۔ اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن میں ہی کالی پہاڑی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کیا ۔ گرو مندر کے قریب کچرا کنڈی سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
.....
/169