ابنا: امریکی ٹی وی چینل سی این این کی ایک سابق رپورٹر امبر لایون نے انکشاف کیا ہے کہ بحرینی حکومت نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی غرض سے سی این این چینل کورشوت دی ہے۔سی این این کی اس سابق رپورٹر نے کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے انقلاب بحرین کے بارے میں رائے عامہ کوگمراہ کرنے اور رائے عامہ میں اپنی مثبت تصویر پیش کرنے کے لئے سی این این کو پیسے دئیے ہیں۔سی این این کی سابق رپورٹر امبر لایون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سی این این چینل نے اپنے ایک رپورٹر سے بحرین کے خوش حال افراد کے بارے میں رپورٹ تیارکرنے کو کہا ہے۔

.......
/169