ابنا: تفصیلات کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچلاک کے مین بازار میں پیش آیا جب دو نامعلوم مسلح دہشتگرد عناصر نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی پر اچانک اندھادھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے، انہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیاجارہا تھا کہ محکمہ خزانہ کے سرکاری ملازم سکندر علی ھزارہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جن کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 زخمی مومنین مشتاق علی اور ثاقب علی کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے-
.....
/169