5 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمدصالح جوکار نے کہا ہے کہ تہران ،گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اپنے مذاکرات جاری رکھےگا۔

ابنا: محمدصالح جوکار نےآج صحافیوں کوانٹرویو دیتے ہوئےایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ مغربی ممالک ، جنہوں نے ایران کے خلاف جو  پابندیاں عائدکر رکھی ہيں، اب وہ اسلامی جمہوریہ ایران  کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہيں تاکہ ایران کی معیشت پران پابندیوں کے اثر کا جائزہ  لے سکیں۔صالح جوکار نےکہاکہ مغربی ممالک اورصہیونیوں کے تصور کے برخلاف ایران پرپابندیوں کاکوئی اثرنہيں ہوا ہے اور ایران نے، اپنے ایٹمی پیکج میں جو شرائط رکھی ہيں ان سے پیچھے نہيں ہٹےگا ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کے رکن نے مزید کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق کےحصول سے پیچھے نہيں ہٹےگا اور اگر مغربی ممالک  پابندیاں لگانےسےباز نہيں آئيں گے تو مذاکرات کاکوئي خاص فائدہ  نہيں ہوگا ۔

.....

/169