ابنا: سلامتي کونسل نے جمعے کے روز ايک بيان جاري کرکے شہر حلب ميں بدھ کے روز دہشت گردانہ حملوں ميں پچاس افراد کے مارے جانے کي مذمت کي اور کہا کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وابستہ تنظيم جبھہ النصرہ نے ان حملوں کي ذمہ داري قبول کي ہے جن ميں بيشتر شامي فوجي مارے گئے ہيں ـسلامتي کونسل نے شہر حلب کے حملوں کو نفرت انگيز قرار ديا اور مارے گئے افراد کے لواحقين کو تعزيت پيش کي ـسلامتي کونسل کے پندرہ ارکان نے ہر طرح کي دہشت گردانہ کارروائي کي مذمت کي اور اس کے سد باب کے لئے موثر کارروائي کے عزم کا اظہار کياـ سلامتي کونسل کے بيان کے مطابق دہشت گردي امن عالم کے لئے بہت سنگين خطرہ ہے اور ہر دہشت گردانہ حملے کو ايک مجرمانہ کارروائي سمجھا جاتا ہے........
/169