ابنا: ايران کے بيدار عوام نے بدھ کو مسلسل تيسرے روز بھي شمال مشرقي ايران کے شہر مشہد، شمالي صوبے گلستان، جنوبي صوبے فارس، اور جنوب مغربي صوبے آبادان کے مختلف شہروں ميں وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے اور پيغمبر اسلام کي شان ميں کي جانے والي گستاخي کي شديد مذمت کي ـ مظاہرين نے اعلان کيا کہ ان سازشوں سے دين اسلام پرضرب نہيں لگائي جا سکتي ـدوسري جانب اصفہان، گلستان اور ايلام سميت ملک بھر کي يونيورسٹيوں کے طلبا وطالبات اور اساتذہ نے بھي بدھ کے روز مظاہرے کئے اور گستاخانہ صہیوني و امريکي فلم کي مذمت کي ـطلبا وطالبات نے امريکا مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگا ئے اور توہين رسالت کے ذمہ داروں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا ـ مظاہرين کا کہنا تھا کہ خاطيوں کو کيفر کردار تک پہنچايا جائےـ پاکستان کے شہر کراچي ميں بدھ کي شام ہزاروں خواتين نے توہين آميز فلم کي مخالفت ميں مظاہرے کئےـمظاہرين نے نعرے بازي کي اور گستاخانہ فلم پر اپنے شديد غم و غصے کا اظہار کيا.
.....
/169