ابنا: روسی وزیرخارجہ سرگئي لاوروف نے پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائي استحکام اور باہمی تعاون پر صلاح و مشورے بڑھانے پر اتفاق کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی گئ واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین دو اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے لیکن بعض وجوہات کی بناء پر روسی صدر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کردیا گيا۔ ادھر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل پرویز اشرف کیانی گذشتہ روز ماسکو کے دورہ پرگئے جہاں انہوں نے اس ملک کی سیاسی اور سکیورٹی قیادت سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ماضی میںپاکستان اور روس کے تعلقات چندان اچھے نہیں رہے ہیں تاہم روس کے صدر نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.
.....
/169