3 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کے باوجود کہ وہ ترکی کی سرزمین پر ہونیوالے راکٹ حملوں کا جائزہ لے گا ترکی کی فوج نے ایک بار پھر شام کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی –

ابنا: ترکی کی فوج نے اس ملک کے ایک شہری علاقے کو راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کے بعد شام کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی –
ادھر شام نے اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ وہ ترکی کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے اعلان کیا کہ وہ ترکی کی سرزمین پر ہونیوالے راکٹ حملوں کا جائزہ لے رہا ہے –
واضح رہے کہ شام کی سرزمین سے ترکی کے آکچاقلعہ شہر پر داغے گئے راکٹ اور مارٹر گولوں کی زد میں آکر 5 شہری جان بحق ہوگئے.

.....

/169