2 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کۓ اور حکومت کے خلاف نعرے لگاۓ۔

ابنا: خضدار میں صحافی کے قتل اور کوئٹہ میں صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف آج پاکستان کے مختلف شہروں میں صحافیو ں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے احتجاج کے دوران پریس کلب کے صدر فاروق فیصل خان نے مطالبہ کیا کہ خضدار میں صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے خلاف درج مقدمات واپس لیے گئے ہیں۔ادھر لاہورپریس کلب کے باہرصحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر کراچی یونین آ ف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافیوں کیخلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا۔بلوچستان کے وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ جمہوری دور میں پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف غیر جمہوری اور غیر سیاسی اقدام برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

.....

/169