ابنا: شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر پرکڑی تنقید کرتے ہوئے مذکورہ ممالک کو دہشت گردوں کا حامی قراردیا ہے۔ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ شام کے اندرونی معاملات میں واضح اور صریح مداخلت ہے۔شامی وزیرِ خارجہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ اور فرانس نے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو رقم اور ہتھیار فراہم کر کے قیامِ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان جو دہشتگردی سے نمٹنے کے بہانے سے جنگیں شروع کر چکے ہیں اب میرے ملک شام میں دہشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ سلامتی کونسل باغیوں کی جانب سے بموں کے استعمال کی مذمت کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ اس کے چند ارکان ایسے اعمال کے حامی ہیں۔ ادھر شامی فوج نے مغرب نوازدہشت گردوں پر حلب میں کاری ضرب وارد کی ہے۔
.....
/169