1 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کی فوج دہشتگردوں کو بھر پور طرح سے شکست دے رہی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے ترکی سے متصل سرحدی علاقوں میں کچھ دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے جن کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے ۔المیادین چینل کے مطابق ادلب صوبے میں کفر تخاریم شاہراہ پر فوج اور دہشتگردوں کا سامناہوا جس کے بعد جھڑپوں کے نتیجے میں دسیوں بیرونی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ادلب کے شہر سراقب میں گيارہ لیبین شہری مارے گئے جو شام میں دہشتگردی کررہے تھے ۔ شام کی فوج نے دہشتگردوں کےخلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے جس میں دہشتگردوں کو مسلسل شکست ہورہی ہے۔ شام میں امریکہ اور صہیونی ریاست نیز ان کے پٹھو مغربی اورعرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔  

.....

/169