30 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہاہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست کو دنیا میں کوئي حیثیت حاصل نہیں ہے ۔

 ابنا: جنرل احمد رضا پوردستان نے ارنا سے گفتگو میں صہیونی ریاست کی دھمکیوں کو بے اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی کارکردگي کچھ اس طرح سے ہے کہ عالمی سامراج کے سرغنے امریکہ کے علاوہ کوئي بھی اسے اپنا دوست نہیں سمجھتا ہے ۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں بھی بہت سے ملکوں نے صہیونی ریاست کے ایٹمی پروگراموں اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کے معائنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی ساری کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ وہ دنیا میں اپنی پوزیشن حاصل کرسکے جس میں اسے سامراج کی مدد حاصل ہے ۔ 

.....

/169