30 ستمبر 2012 - 20:30

کابل… افغانستان میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 نیٹو فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ابنا: ایساف اور افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ خوست شہر ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔ صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے موٹر سائکل سوار نے پرہجوم علاقے میں نیٹو اور افغان فوج کے دستے کو نشانہ بنایا۔ حملہ میں4پولیس اہلکار اور 6شہری بھی مارے گئے جبکہ 3پولیس اہلکاروں سمیت 40افراد زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دس افغان ہلاک ہوئے اور زخمیوں کی تعداد60ہے۔

.....

/169