29 ستمبر 2012 - 20:30

کینیڈا کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے مطالبے کو مسترد کیا-

ابنا: کنیڈا کے وزیر اعظم اسٹفن ہارپر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ریڈلائن معین کرنے پر مبنی  صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کو ڈیپلومیسی کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔–   رپورٹ کے مطابق کنیڈا کے وزیر اعظم اسٹفن ہارپر نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی ملاقات میں کہا  کہ اوٹاوا ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن سیاسی حل چاہتا ہے –یاد رہے بنیامین نتن یاہو نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ریڈلائن کا تعین کرنا چاہیئے اور اگر ایران نے اس ریڈلائن کو پار کیا تو اسکے خلاف فوجی کاروائی کی جائے۔-

.....

/169