ابنا: ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایم کے او کو دہشتگرد گروہوں گی فہرست سے نکالنے سے ظاہر ہوتا ہےکہ علاقے میں امریکہ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد گروہ ایم کے او نے ملت ایران کے خلاف اپنی دہشتگردی کا بارہا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنی ناکامیوں کا تدارک کرنے اور اپنے تسلط پسندانہ اھداف حاصل کرنے کئے ایم کے او کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کے لئے آمادگي ظاہر کی ہے۔ انہوں نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سرگرم عمل مغربی اور عرب ایجنٹوں کے خلاف شام کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شام مستحکم ہے اور بیرونی سازشوں سے یہ عوامی حکومت گر نہیں سکتی ۔ قابل ذکر ہے کہ مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے بھی امریکہ کی جانب سے ایم کے او کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کی مذمت کی ہے۔ سید عمار حکیم نے کہا کہ ایم کے او ایک دہشتگرد اور منافق گروہ ہے جس نے ملت عراق کو زبردست مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ عراقی شہریوں کے قتل عام میں بھی گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ اگر ایم کے او دہشتگرد نہیں ہے تو پھر کون دہشتگرد ہے؟
.......
/169