ابنا: پاکستان کے وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے آج صحافیوں کو بتایا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت 18 مارچ کو پوری ہوگی جسکے بعد نگراں حکومتیں قائم ہونگی – ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور حکومت الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرےگی –دوسری جانب پاکستان کے الیکشن کمیشن میں آج سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بلوچستان کے ہر ضلع میں قومی اسمبلی کی ایک نشست بنانے کی تجویز پیش گئی تاہم بلوچ قوم پرست جماعتوں نے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دی جبکہ کئی دوسری جماعتوں نے بھی کراچی اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نےمنصفانہ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے تعاون کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرن اوور بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتیں تعاون کریں۔...../169
27 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 351918
پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا کہ ملک مین نگراں حکومت کا قیام 18 مارچ 2013 کو ہوگا -