ابنا: بحرين کے جزيرہ سترہ کے عوام نے آل خليفہ حکومت کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا جس کو آل خليفہ کي حکومت کے کارندوں نے طاقت کے ذريعے کچل ديا - بحريني عوام اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اور پلي کارڈ اٹھائے ہوئے تھےجن پر سياسي قيديوں کي رہائي کے مطالبے کے نعرے درج تھے-مظاہرين نے اسي طرح آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي جانب سے اعلان کي گئي بھوک ہڑتال کي بھي حمايت کا اعلان کيا ہے –مظاہرين نے سياسي قيديوں سے اپني يکجہتي کا بھي بھرپور اظہار کيا - مظاہرين آل خليفہ حکومت کے مظالم کي مذمت ميں نعرے لگارہے تھے –بعض آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرين کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي تعداد ايک ہزار ہے –بحريني حکومت نے جن لوگوں کو مقدمہ چلائےبغير جيلوں ميں بند کررکھا ہے ان ميں سياسي شخصيات کے علاوہ ڈاکٹر اور نرسيں بھي شامل ہيں جن کا جرم مظاہروں کے دوران زخمي ہونے والوں کا علاج و معالجہ کرنا بتايا گيا ہےمنگل کو بھي بحرين کے مختلف علاقوں منجملہ دمستان ، مالکيہ ، سماہيج اور باربار ميں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے جس ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے شرکت کي –بحرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين پر لاٹھي چارج کيا اور ان پر آنسو گيس کے گولے پھينکے-
.......
/169