23 ستمبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے گارڈن میں شیعہ وکیل سید فرحت نقوی کی گاڑی میں فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں سید فرحت نقوی کے بہنوئی زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے ناصبی مُسلح دہشتگردوں نے 3 گھنٹے میں دوسری کاروائی کے نتیجے میں ایک شیعہ وکیل کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہ گاڑی شیعہ ایڈوکیٹ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری سید فرحت نقوی کی بتائی جارہی ہے۔ حملے کے نتیجے میں شیعہ ایڈوکیٹ فرحت نقوی تو محفوظ رہے البتہ ناصرنقوی نامی مومن جو فرحت نقوی کے بہنوئی تھے زخمی ہوگئے۔ ناصر نقوی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مومنوں سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

گزشتہ تین گھنٹوں میں شہر کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گھر میں گھس کر دہشتگردوں نے دو بھائیوں کو زخمی جبکہ ایک مومن کو شہیدکردیا۔

گزشتہ کئی واقعے کی طرح اس واقعے پر بھی پاکستان کی نام نہاد آزاد عدلیہ خاموش نطر آتی ہے۔ عدلیہ کے نام نہاد سُپر مین افتخار چوہدری شیعہ مسلمانوں کے ایشوز پر اتنے ہی خاموش ہیں جتنے فرقہ وارانہ دہشتگروں کو تحفظ دینے میں سرکرداں ہیں۔

.......

/169