23 ستمبر 2012 - 20:30

نوشہرہ کے علاقے شکئی انٹر چینج پر پولیس موبائل پر بم حملے سے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔ پولیس موبائل قیدیوں کو لے کر جا رہے تھی کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے وین پر حملہ کیا گیا۔

ابنا: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی اہل کار کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی متعدد بار پولیس وین کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

.....

/169